ایک نیوز نیوز: لانگ مارچ کے ساتویں روز آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد کے نزدیک فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کے بعد پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا شدید ردعمل آرہا ہے۔ مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان کو قتل کی دھمکی دی، آج ہم نے دیکھا کہ قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیونکہ اس کے بیانات اس کے عزائم کے گواہ ہیں۔ عمران خان پر اس قاتلانہ حملے پر ڈوریاں ہلانے والوں کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ میڈیا پر کہہ چکا کہ عمران خان کا سر کچلنا ضروری ہے اور آج حملہ ہوگیا۔