ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے حملے سے چند لمحے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ کچہری چوک وزیرآباد پر اہم انکشافات کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گولی لگنے سے سابق وزیراعظم عمران خان ، فیصل جاوید اور عمران اسماعیل بھی زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت قافلہ ظفر علی چوک کے قریب پہنچا تھا۔ حملے سے کچھ دیر قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ کچہری چوک وزیر آباد پراہم باتیں اورانکشافات کروں گا۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص نےسب سے پہلے کنٹینر پر بائیں جانب سے برسٹ مارا ، اس کے بعد ایک گولی بھی چلائی۔ حملہ آور کی شناخت فیصل بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دو حملہ آوروں کو حراست میں لیا ہے۔ دوسرے حملہ آور کی شناخت نوید ولد مختیار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
کچہری چوک پر پہنچ کر اہم انکشافات کروں گا، عمران خان کا حملے سے چند لمحے پہلے اعلان
Nov 03, 2022 | 17:50 PM