ایک نیوز نیوز: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر تین گولیاں لگی ہیں جبکہ یاسمین راشد نے انکشاف کیا کہ عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں۔
عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے واقعے کے فائرنگ کے واقعہ کے ذمہ دار رانا ثنااللہ ہیں ان پر پرچہ درج کرائیں گے۔ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا۔ یہ ڈرانے کےلئے نہیں تھا عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گولیاں لگنے کے باوجود عمران خان نے کہا کہ مت گھبراؤ۔ خون روکنے کے لئے عمران خان کی ٹانگ پر پٹی باندھی گئی۔
دوسری طرف اسد عمر نے بھی کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواررکن قرمی اسمبلی احمد چٹھہ شدیدزخمی ہوئے ۔ عمران خان کے پاؤں نہیں ٹانگ میں گولی لگی ، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان کی ٹانگ پر گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔ اسد عمر کے مطابق اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے رہنما احمد چھٹہ اور مینیجر راشد شدید زخمی ہیں۔