ممبئی ائیرپورٹ سے مسافروں سے غیر ملکی کرنسی کی بھاری مقدار برآمد 

Nov 03, 2022 | 16:21 PM

  ایک نیوز نیوز:  بھارتی کسٹمز  نے ممبئی  ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران دبئی جانے والے تین  مسافروں  کے قبضے سے  چار لاکھ 97 ہزار ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

 بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق  تین افراد پر مشتمل ایک بھارتی فیملی     مقامی ائیرلائن کی پرواز فلائٹ ایف زی 446 سے سے دبئی جانے کیلئے ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچی تھی۔ تاہم ممبئی کسٹمز ائیر انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ پر انہیں روک کر تلاشی لی گئی تو ساڑھی اور جوتوں میں چھپائے گئے ڈالروں کی گڈیاں برآمد کرلی گئیں۔

جس پر مسافروں کو گرفتار کرکے کرنسی ضبط کر لی گئی۔ اور ملزمان کو جوڈیشل کسٹڈی میں لے لیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں