موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری کب ہو گی ؟

Nov 03, 2022 | 16:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات نےموسم سرما کی بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  4 نومبر کی شام رات ملک میں مغربی لہر داخل ہونے کاامکان ہے ۔ 7 سے8 نومبر کے درمیان کراچی میں ہلکی اور درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے ۔ بارش کے دوران آندھی اور گرج چمک متوقع ہے ۔

 بارش کا سلسلہ حیکب آباد،قمبر شہداد کوٹ،دادو،جامشورو،نوشہروفیروز،شہید بے نظیر آباد،کشمور اور گھوٹکی میں بارش کا سبب بن سکتا ہے ۔ صوبے بھر میں بارش کے بعد دن کے درجہ حرارت 2 سے4 ڈگری گرسکتے ہیں۔ 

خیبر پختونخوا میں بھی کل سے بارشوں اور  ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو پیر کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔  جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں، برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ بالائی اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکوں بند ہو سکتی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

مزیدخبریں