ایک نیوز نیوز: جدہ ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا ، جس کے باعث مسافر کو جہاز سے نہ اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ کے شمالی ٹرمینل پر دوبارہ امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا ، جس کے بعد ائیرپورٹ حکام نےامیگریشن نظام نہ ہونے پر گیٹ بندکرادئیے۔
مسافرجدہ ائیرپورٹ سے باہر پارکنگ میں موجود ہے جبکہ غیر ملکی پروازوں سے آنیوالوں کو سسٹم فعال ہونے تک جہاز سے نہ اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی آئی اے کی اسلام سے جدہ پروازپی کے741 کے مسافر تاحال جہازمیں موجود ہے جبکہ جدہ سے لاہور آنےوالی پی کے760 پرواز کیلئے 329 مسافر بک ہیں۔
ان329مسافروں میں سے زیادہ ترائیرپورٹ بلڈنگ کے اندرنہیں پہنچ سکے، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی جزوی بحالی اور رش کےباعث پروازپر تاخیرمتوقع ہے۔