ایک نیوز نیوز: شہری کو اغواء کرکے بٹ کوائن کرپٹو کرنسی میں 63 لاکھ تاوان لینے کا کیس عدالت میں سماعت کے بغیر ہی ملتوی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس سماعت کے بغیر ہی 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق ملزم وسیم عمران کیخلاف تھانہ کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم نے شہری محمد اعظیم طارق کو تاوان کیلیے اغواء کیا تھا۔ ملزم نے شہری سے 63 لاکھ مالیت کے بٹ کوائن بطور تاوان وصول کیئے تھے۔ جان بچانے کیلیئے مغوی نے اپنے ان لائن اکاؤنٹ سے بٹ کوائن ملزم کو منتقل کر دئیے تھے۔ رہائی ملنے پر شہری نے ملزم وسیم عمران کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ تھانہ کاہنہ پولیس نے ملزم وسیم عمران کیخلاف عدالت میں چالان جمع کرا رکھا ہے