ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈکپ : پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو  33سے شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بارش کے باعث  15 اوورز میں 142 رنز کا ہدف ملا جس کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا  9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے  شاہین آفریدی نے 3 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔ 

 پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاپ آرڈر  تو ناکام رہا۔ محمد رضوان 4،بابراعظم 6 اور  شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے لیکن مڈل آرڈر نے شاندار کھیل دکھایا۔شاداب خان اور افتخار احمد ( دونوں مڈل آرڈر بیٹسمین ) نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شاداب خان نے 4چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز  کی طوفانی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے بھی 51 رنز کی اننگز  کھیل کر کیویز کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد حارث نے 11 گیندوں پر  28، اور محمد نواز نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے آرنرک نور کیا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔