بغاوت پر اکسانےکاکیس:شہباز گل کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

Nov 03, 2022 | 13:42 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، جج نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آخری موقع دے رہا ہوں ، آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے ۔

تفصیلات کے مطابق بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہبازگل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی، ملزم شہباز گل کو آج چالان کی نقول فراہم کی جانی تھیں ،دوران سماعت پراسیکیوٹر اور وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ، آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ،فاضل جج نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آخری موقع دے رہا ہوں ، آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے ،عدالت نے شہباز گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورکیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں