اسد عمرنے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا

Nov 03, 2022 | 13:27 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق   تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے، 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

پچھلے 3 دن میں خیبر پختونخواہ اور پنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے لانگ مارچ کی تیاری کا جائزہ لیا. الحمد اللہ عوام کا جذبہ اور تنظیموں اور پارلیمانی ممبران کی تیاری دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے۔

مزیدخبریں