اولاد کو زہر دے کر موت کےگھاٹ اتارنے والے باپ کی خودکشی

 گرفتاری کے بعد خودکشی کرلی
کیپشن: گرفتاری کے بعد خودکشی کرلی

ایک نیوز نیوز: شیخوپورکے علاقہ کھاریانوالہ میں سنگدل باپ نے دو کمسن بچوں کو زہر دے کر مارنے کے بعد خود بھی خود کشی کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بچوں کے باپ ملزم محمد الیاس نے پہلے بچوں کو زہر دے کر مارا اور گرفتاری کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس نے ملزم کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھااور ملزم کو فیورٹ آبادمیں تھانہ کھچی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 9سالہ بسمہ اور 7سالہ ابوبکر کو دودھ میں زہر میں ملاکرزہر دیا تھا۔ ملزم نے2 سال قبل  گھریلو لڑائی جھگڑے کے باعث اپنی بیوی کو بھی طلاق دے دی تھی