ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 43 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔