بھتہ نا دینے پر ڈاکوؤں نے مغوی کی ویڈیو جاری کردی

جو بھی بھتہ نہیں دیگا اس کو اغوا کر کے اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔ 
کیپشن: جو بھی بھتہ نہیں دیگا اس کو اغوا کر کے اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔ 

ایک نیوز این نیوز: روجھان میں بھتہ نا دینے پر ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے نوجوان کو   اغوا  کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھتہ نہ دینے پرکچے کے ڈاکوں نے نوجوان کو اغوا کر کے سر کے بال اور موچھیں بھنویں مونڈ دیں ۔ جس کے بعد ڈاکوؤں ںے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ جس کی فوٹیج ایک نیوز نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ ڈاکوؤں نےویڈیو پیغام میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی بھتہ نہیں دیگا اس کو اغوا کر کے اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-03/news-1667459652-9682.mp4

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔شہری آئے روز بھتہ،چوری ،اغوا سے تنگ شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں