پی ٹی آئی بند گلی میں پھنسنےکےبعد اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کر رہی ہے:شیری رحمان

Nov 03, 2022 | 11:58 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ مارچ میں لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے، اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے "موجودہ سیاسی بحران" کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی،تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے۔ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بناؤ۔ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائے گے۔

مزیدخبریں