ایک نیوز نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سینیٹر شیری رحمان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ مارچ میں لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے، اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے "موجودہ سیاسی بحران" کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔
بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب ادارون اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ شورٹ کٹ مارچ میں نا لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے۔ اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے "موجودہ سیاسی بحران" کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے۔ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 3, 2022
پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی،تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے۔ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بناؤ۔ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائے گے۔
تحریک انصاف ابھی جمہوری اور آئینی سیاست سیکھنے کے مراحل میں ہے۔ اگر جمہوری سیاستدان ہوتے تو مارشل لا لگانے کی بات نا کرتے۔ یہ چاہتے ہیں اس نظام کو لپیٹ کر مجھے ملک کا بادشاہ بنائو۔ جب آپ پارلیمان کی بجائے کنٹینر کا انتخاب کرے گے تو بند گلی میں ہی جائے گے۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) November 3, 2022