روس ,یوکرین اناج کی برآمدات کے معاہدے میں دوبارہ شامل

Nov 03, 2022 | 11:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: روس نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے کردہ یوکرین اناج برآمدگی کے معاہدے پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے موقف اپنایا  گیا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے  جس پر امریکا کی جانب سےبھی اس اقدام کا خیر مقدم کیاگیا ہے۔

واضح رہے روس کی جانب سے گزشتہ ہفتے یوکرین اناج برآمدگی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا اور مؤقف اپنایا تھا کہ بحیرہ اسود میں روسی بیڑے پر حملہ ہوا ہے اور  بحیرہ اسود سے گزرنے والے سویلین جہازوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے ہیں جس سے وجہ سے روس نے یوکرین اناج معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں