پولیس مقابلے میں 1ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،2 فرار

Nov 03, 2022 | 10:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دیپالپور میں تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکوؤں جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکو ایک شہری کے ساتھ واردات کر کے فرار ہو رہے تھے جہاں انکا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا۔  نامعلوم ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پراندھا دھند فائرنگ کی گئی۔

پولیس  کی آجانب سے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی گئی ۔ فائرنگ کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا اور 2ڈاکو موقع سے  فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔  فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔  ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

مزیدخبریں