حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی وفاقی پولیس کی پھرتیاں

Nov 03, 2022 | 10:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل ہی وفاقی پولیس کی پھرتیاں شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ ابھی دارالحکومت سے کافی دور ہے لیکن اسلام آباد پولیس نے توسیع شدہ ریڈ زون کے باہر مسلح اہلکار تعینات کرنے کے لیے منظوری مانگ لی ہے۔

وفاقی پولیس نے وزارت داخلہ سے انسداد دہشتگردی اسکواڈ اور سینیئر افسران کی تعیناتی کی اجازت طلب کی ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشتگردی اسکواڈ کو تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حقیقی آزادی لانگ مارچ ساتویں روز آج وزیر آباد سے پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت اپنی اگلی منزل کی جانب سفر کا آغاز کرے گا۔

لانگ مارچ خضریٰ چوک سے کپتان کی قیادت میں مولانا ظفر علی خان چوک پر پہنچے گا جہاں عمران خان شرکا سے خطاب کرکے ان کا لہو گرمائیں گے جس کے بعد لانگ مارچ گجرات کی جانب رواں دواں ہو جائے گا۔

مزیدخبریں