ایک نیوز نیوز: حقیقی آزادی لانگ مارچ ساتویں روز آج وزیر آباد سے پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت اپنی اگلی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ آج ساتویں روز دوپہر2 بجے وزیرآباد سے اپنی اگلی منزل کی جانب دوبارہ سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔ عمران خان قیادت کے لیے اپنی رہائشگاہ زمان پارک سے وزیر آباد خضریٰ چوک پہنچ گئے تھے۔
عمران خان کے خضریٰ چوک پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،جس کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں جب کہ کارکن صبح سے ہی وہاں پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔
کھلاڑیوں نے اپنے کپتان کا مختلف مقامات پر پھول نچھاور کرکے شاندار استقبال کیااور آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا، پہلا خطاب مولانا ظفر علی خان چوک کے مقام پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کیا اور ان کا خون گرمایا۔اور دوسرا خطاب اولڈ کچہری چوک وزیر آباد کے مقام پر ہوگا۔جس کے بعد لانگ مارچ گجرات کی جانب رواں دواں ہو جائے گا۔
مولاناظفرعلی خان چوک پربینرز اور فلیکسزکی بھرمار ہے جبکہ مقامی قیادت کے لئے اسٹیج تیار کرلیا گیا اور کرسیاں لگا دی گئیں۔
حقیقی آزادی مارچ کے شرکا نے چھٹے روز گکھڑ منڈی پہنچ کر پڑاؤ ڈالا تھا اور رات وہیں قیام کیا تھا، پنڈی بائی پاس پر پہلوانوں نے عمران خان کو گرز کا تحفہ بھی پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے حقیقی آزادی تحریک 10 ماہ تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔