انسدادِ سموگ مہم میں ضلعی انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آ گئی

Nov 03, 2020 | 15:39 PM

admin
(ایک نیوز نیوز)انسدادِ سموگ مہم میں ضلعی انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آ گئی، 31 اضلاع میں پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

اسموگ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ ایک نیوز نیوز نے حاصل کرلی، مانیٹرنگ سیل کی سیٹلائٹ رپورٹ نے انتظامی دعوؤں کا پول کھول دیا، صرف ایک روز میں پنجاب بھر کے 419 مقامات پر باقیات کو جلایا گیا، حافظ آباد 117، اٹک 38، شیخوپورہ 36، ننکانہ 26، ڈی جی خان کے 25 مقامات پر فصل کے باقیات کو جلایاگیا، اوکاڑہ 21، گوجرانوالہ 24، سرگودھا 11 اور وہاڑی کے 9 مقامات شامل ہیں، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پابندی کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی نہیں کی، سموگ کے خطرات بڑھ رہے ہیں،کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
مزیدخبریں