پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 9 فوڈ پوائنٹس سیل

Nov 03, 2020 | 10:45 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 9 فوڈ پوائنٹس سیل کردیے گئے.

رپورٹ کے مطابق پروڈکشن ایریا میں مکھیوں، چھپکلیوں کی بھر مار پر راوی ٹاؤن میں شہزاد چکی کو سیل کر دیا گیا، ٰخام مال اور تیار مصالحوں کو بغیر ڈھانپے زمین پر ہی رکھا گیا تھا، آٹے میں کاکروچ اور کیڑوں کی موجودگی پر فردوس مارکیٹ میں گوگانقبیہ مرغ چنے شاپ کو سیل کر دیا گیا، کھلے کوڑا دان،گنداواشنگ ایریا اورصفائی کے انتہائی ناقص پر شاپ کو سیل کیا گیا، ناقص سٹوریج اور حشرات کی بھرمار پر بنک سٹاپ پر انعم بیکری کو سربمہر کیا گیا.

سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر الطاف پارک میں ایل ایف سی لولی فرائٹ چکن پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا، ناقص انتظامات پر شاد باغ میں پرائم جنرل سٹور،راوی ٹاؤن میں نعیم جنرل سٹورکو سیل کیا گیا، ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پر سگیاں میں بسمہ اللہ ناشتہ پوائنٹ اور نان شاپ کو سربمہر کر دیا گیا، ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر رحمن پورہ میں ببلو پان شاپ کو سیل کیا گیا، خوراک کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں، خوراک کی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
مزیدخبریں