لاہورآلودگی کی لپیٹ میں،سموگ میں مسلسل اضافہ

Nov 03, 2020 | 08:51 AM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز)لاہورآلودگی کی لپیٹ میں،سموگ میں مسلسل اضافہ ،لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس تین سو تیرہ اور رائے ونڈ میں چار سو بارہ ریکارڈ.

تفصیل کے مطابق ڈیوس روڈ 359، گلبرگ 343 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں لاہور اپر مال 300 ائیرپورٹ پر فضائی آلودگی کی شرح 327 ہو گئی۔ شہریوں کو سانس لینے میں دشواری.آنکھوں میں جلن اور سینے کی انفیکشن سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے لگیں۔

سموگ کے بادل گہرے ہونے کی وجہ سے شہریوں کا آلودہ فضا میں سانس لینا دشوار ہو گیا۔ ناک، کان گلے کی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ طبی ماہرین نے خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے شہری بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہ نکلیں۔
مزیدخبریں