رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر کے 21 مقامات ہر سرچ آپریشن کیا ایلیٹ فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی کمبائنڈ آپریشن میں حصہ لیا ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،جن میں 14 اے کیٹگری کے خطرناک اشتہاری بھی شامل ہیں.
گرفتار مجرمان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ۔دوران کاروائی مشکوک افراد کی ڈیوائسز کے زریعے بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ہوٹلوں و دیگر عوامی مقامات پر شہریوں کے قومی شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے