ٹھوکر نیاز بیگ پرپاکستان کسان اتحاد کا دھرنا

ٹھوکر نیاز بیگ پرپاکستان کسان اتحاد کا دھرنا
لاہور (ایک نیوز نیوز) پاکستان کسان اتحاد ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دینگے، کسان ٹھوکر نیاز بیگ پر پہنچنا شروع ہو گئے۔ پاکستان کسان اتحاد نے مطالبات کی منظوری تک لاہور میں داخل ہونیوالی ٹریفک کیلئے راستہ بند کرنا شروع کر دیا۔

تفصیل کے مطابق مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار کہتے ہیں حکومت پنجاب میں گندم کا ریٹ 2000 کرے جبکہ سندھ میں 2 ہزار کر دیا گیا ہے۔

چئیرمین کسان اتحاد چوہدری انور نے مطالبہ کیا ہے حکومت بجلی کے ٹیوب ویل ریٹ فی یونٹ 5 روپے 35 کرے۔ کھاد کی سبسڈی میں قیمت کم کی جائے اور ٹوکن سسٹم کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا پنجاب بھر میں کسان مارکیٹ قیام کو عمل میں لایا جائے۔ اس بار جب تک مطالبات پورے نہیں ہو جاتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

ملک ذوالفقار دوسری جانب پنجاب بھر سے رات گئے سے ٹھوکر نیاز بیگ پر پہنچنے والے کسانوں کیلئے ناشتے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، وہ کہتے ہیں تمام کسانوں کیلئے وسیع کھانے کا اہتمام بھی کیا جائے گا، ملک ذوالفقار اس بار اپنے مطالبات کی منظوری تک یہاں بیٹھیں گے۔