وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ایک بار پھر طلب

May 03, 2024 | 21:50 PM

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے ایک بار پھر طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق  الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ہر صورت اگلی تاریخ پر پیش ہوں، آئندہ تاریخ سماعت 2024-5-28 ہے، علی امین گنڈا پور کے وکلاء کی جانب سے کمیشن مکمل ہونے تک معاملہ التوا میں رکھے جانے کی درخواست کی گئی تھی الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی تھی علی امین گنڈاپور کے خلاف آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2021 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔

مزیدخبریں