ایک نیوز :بھارت میں اسکول دیر سے آنے پر خاتون پرنسپل اور ٹیچر لڑ پڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو بھارتی شہر آگرہ کے گاؤں میں پرائمری اسکول سے سامنے آئی ہے جس میں پرنسپل اور ٹیچر کو ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔دراصل ٹیچر کو اسکول آنے میں دیر ہوئی تھی جس پر پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان بحث کے بعد لڑائی ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرنسپل جب خاتون ٹیچر کو مارنے لگتی ہیں تو قریب موجود دوسرے اساتذہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ مارنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں۔
ایک خاتون ویڈیو بناتی ہیں تو انہیں بھی روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ویڈیو کے آخر میں پرنسپل اور ٹیچر جانے لگتی ہیں لیکن اس دوران پھر ایک دوسرے کو مارنا شروع کردیتی ہیں۔
ہریکانت شرما نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ٹیچر زخمی ہے اور پرنسپل نے انہی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔