ویب ڈیسک :سیمنٹ سیکٹر سے اچھی خبر ،سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 45.96فیصد کا اضافہ ہوا ۔
تفصیلات کےمطابق سمینٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ14ہزار 264ٹن رہی ،گزشتہ سال اپریل میں 4لاکھ20ہزار 857 ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 65.35فیصد کے نمایاں اضافہ ہوا ،دس ماہ میں 5.715ملین ٹن ایکسپورٹ رہی ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3.457ملین ٹن رہی تھی۔ سیمنٹ کی فروخت اپریل 2024کے دوران 2.943ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 2.951ملین ٹن رہی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعدادوشمار جاری کردئیے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران سیمنٹ کی مجموعی مقامی و ایکسپورٹ فروخت 37.447ملین ٹن رہی گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 36.551ملین ٹن سے 2.45فیصد زائد رہی۔ اس دوران مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 31.732ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مقامی فروخت 33.095ملین ٹن سے 4.12فیصد کم رہی۔