ویب ڈیسک : فیصل آباد کے تاجر کاظم کی طرف سے بیویوں اور بچوں کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے خود کشی کرنےوالے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھاگے کا بیوپار کرنےوالے کاظم کوکاروبار میں نقصان ہو جس وجہ سے وہ پریشان تھا ۔
مرنےوالوں کے پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سب کے سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ مزید تشخیص کے لیے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں ، خودکشی کرنےوالے کاظم جواد کے خلاف مقدمہ درج لیا گیا ۔ ایک سیوسائیڈ نوٹ بھی ملا ہے، موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کی جارہی ہے
یاد رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا روڈ پر کاظم نامی شخص نے اپنی دو بیویوں اور 4 بچوں کو گولیاں مارنے کے بعد خود کشی کر لی تھی ، شوہر کاظم نے پہلے ایک کمرے میں بیوی اور بچوں کو قتل کیا اور پھر دوسرے کمرے میں جا کر دوسری بیوی اور بچوں کو بھی موت کی نیند سلا دیا۔