پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب اور کے پی کے کیلئے نام پھر تبدیل کردیا

پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب اور کے پی کے کیلئے نام پھر تبدیل کردیا
کیپشن: پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب اور کے پی کے کیلئے نام پھر تبدیل کردیا

ایک نیوز :پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گورنرز کی تعنیاتی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے پھر اپنے امیدوار تبدیل کرلیے ۔

ذرائع کےمطابق فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنائے جانے کا امکان ہے  جبکہ سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر لگانے کی تجویزہے ذرائع کے مطابق دونوں نام پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے شئیر کرلیےہیں  ۔سردار سلیم حیدر کا تعلق فتح جنگ اور فیصل کنڈی کا ڈی آئی خان سے ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے دی ،پیپلز پارٹی نے سردار سلیم حیدر نامزدگی تصدیق کردی ،وفاقی حکومت سردار سلیم حیدر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن آج کرے گی۔

اس سے قبل  پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کےلیے ظاہر شاہ اور پنجاب کےلیے قمر زمان کائرہ اور احمد محمود کے نام دئیے تھے ۔پارٹی کے اندر اتفاق رائے نہ ہونے پر امیدوار تبدیل کیے گیے ۔فیصل کریم کنڈی سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں سردار سلیم حیدر وزیر مملکت برائے دفاعی پیداوار رہ چکے ہیں دونوں کی صدر آصف زرداری کی طرف سے جلد تقرری کا امکان ہے ۔