نیپراکاڈسٹریبیوشن ٹیرف پرشراکت داروں کی رائےکیلئے نوٹس 

May 03, 2024 | 17:11 PM

ایک نیوز: ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہےنیپرا نے کے الیکٹرک کے ڈسٹریبیوشن ٹیرف کی درخواست پر شراکت داروں کی رائے کے لیے نوٹس شائع کیا ہے ۔
 ترجمان کے الیکٹرک کےمطابق انویسٹمنٹ پلان پر فیصلے کے بعد یہ کے الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف کا اگلا مرحلہ ہے ، بیس ٹیرف کی مد میں 3 روپے 80 پیسے کی رقم کا صارفین کے بلوں میں تعین کردہ نرخ سے تعلق نہیں ہے ، نیٹ ورک میں استحکام مستقبل کی گروتھ کو یقینی بنانے اور صارفین کو بجلی منتقل کرنے کے لیے ضروری ہے ،کے الیکٹرک کی درخواست پورے پاور سیکٹر پر لاگو قواعد و ضوابط کے تحت دائر کی گئی ہے ۔

 ترجمان کے الیکٹرک کاکہناہےکہ نجکاری سے اب تک انویسٹمنٹ کے ذریعے لائن لاسز کی شرح میں واضح کمی اور صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے ،مستقبل میں بھی اسی رجحان کو جاری رکھنے کے لیے یہ ڈسٹریبیوشن ٹیرف پٹیشن پر فیصلے کا کردار ہوگا ،کے الیکٹرک کا 7 سالہ ملٹی ایئر ٹیرف اس وقت زیر غور ہے  ۔

مزیدخبریں