حکومت کا ججز تعیناتی کے طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ

May 03, 2024 | 16:52 PM

ایک نیوز: حکومت نےججزتعیناتی کےطریقہ کارتبدیل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز نے ججز تقرری جوڈیشل کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی کا پتہ چلا لیا۔

ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی حکومت نے ججز تعیناتی کے طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے ججز تعیناتی طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے آئینی ترمیم پر کام شروع کردیا۔وفاقی حکومت نے ممکنہ آئینی ترمیم سے متعلق ججز تقرری جوڈیشل کمیشن ارکان کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےججزجوڈیشل کمیشن میں جواب جمع کرایاکے حکومت ججز تعیناتی طریقہ میں ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس کےلئے آئینی ترمیم پر کام شروع کر دیا ہے۔
جسٹس منیب اختر نےاستفسار کیاکہ کیا آئینی ترمیم سے کمیشن کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے۔
وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےجواب دیاآئینی ترمیم سے جوڈیشل کمیشن کی ہیت بھی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیر قانون اعظم تارڑ کے جواب پر جوڈیشل کمیشن رولز میں تبدیلی پر بحث موخر کردی گئی۔ جسٹس یحی آفریدی کا رولز پر رائے دینے سے گریز۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی موجودہ رولز کے مطابق ہائیکورٹ میں تعینانیاں کرنے کی رائے دی۔

مزیدخبریں