ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی

ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: A further decline in the value of the dollar

ایک نیوز:انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالرمزیدسستاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر9پیسےسستاہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے کم ہوکر 278.21 روپے پربند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کارجحان رہا،  ہنڈرڈانڈیکس 1244 پوائنٹس کے اضافے سے 71 ہزار 902 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 248 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 102 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

  مارکیٹ میں 42 کروڑ 7 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔  اسٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 83 سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 71,986 جبکہ کم ترین سطح 70,671 پوائنٹس رہی ۔