ایک نیوز: مہنگائی کی شرح میں کمی کاسلسلہ جاری ہے،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ایک فیصد کی کمی ہوگئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 24.37 فیصد ریکارڈ، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی ہوئی، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کی کمی ریکارڈ، ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے تک کی کمی آئی، آٹے کا 20 کلو تھیلا 153 روپے تک سستا ہوا، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے تک سستا ہوا، ایک ہفتے میں برانڈڈ لال مرچ 200 گرام 10 روپے تک سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق دال مسور 4 روپے تک فی کلو اور دال مونگ 3 روپے تک سستی ہوئی، ایک ہفتے میں پٹرول، ڈیزل، چاول، دال ماش، چینی، دال چنا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔
ادارہ شماریات کےاعددوشمارکےمطابق ایک ہفتے میں آلو چار روپے تک فی کلو مہنگے اور لہسن 5 روپے تک مہنگا، ایک ہفتےمیں بکرے کا گوشت 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 1 روپے 20 پیسے تک مہنگے ہوئے، برانڈڈ اڑھائی کلو گھی کا ٹن چھ روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دہی، تازہ و خشک دودھ، جلانے کی لکڑی اور نمک مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔