قومی ٹیم کےدورہ جنوبی افریقہ کاشیڈول جاری

May 03, 2024 | 16:07 PM

ایک نیوز:ٹیم پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔قومی شاہین دورے میں دوٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کا پہلا میچ 10 دسمبر کو ڈربن ۔ دوسرا میچ  13دسمبر کو سنچورین اور تیسرا اور آخری میچ 14 دسمبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا۔تین   ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر کو پارل۔دوسرا ون ڈے 19دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا ون ڈے 22 دسمبر کو جوہنسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔

مزیدخبریں