نئی تاریخ رقم،پاکستان کاپہلاسٹیلائٹ مشن چاندپرروانہ

نئی تاریخ رقم،پاکستان کاپہلاسٹیلائٹ مشن چاندپرروانہ
کیپشن: نئی تاریخ رقم،پاکستان کاپہلاسٹیلائٹ مشن چاندپرروانہ

ایک نیوز:بڑا مشن، بڑی کامیابی، پاکستان چاند تک رسائی حاصل کرنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اسپین ٹیکنالوجی نے سپارکو اور چین کے تعاون سے پہلا ڈیپ اسپیس مشن خلا میں بھیج دیا۔ آئی کیوب قمر پانچ دن بعد چاند کے مدار میں گھومنے لگے گا۔
پاکستان کا بڑا کارنامہ،پاکستان نے اپنا پہلا ڈیپ سیٹلائٹ مشن خلاء میں روانہ کردیا آئی کیوب قمر سیٹلائٹ چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا۔نیٹ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر پانچ دنوں میں چاند کے مدار میں پہنچ کر چکر کاٹنے لگے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار سے مختلف تصاویر شیئر کرے گا،اس سیٹلائٹ میں دو کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو مختلف زاویوں سے چاند کی تصاویر لیں گے۔

رکن کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپین ٹیکنالوجی ڈاکٹر خرم خورشید کہتے ہیں یہ مشن دو سال کی مدت میں مکمل کیا گیا۔
سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچنگ کو ویب سائٹ کے ذریعے دنیا بھر میں لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔