ایک نیوز:اسلام آبادپولیس میں اعلیٰ افسران کےتقرروتبادلےکردئیےگئے۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق گریڈ 20 کے یسین فاروق شیخ کی خدمات ایف آئی اے سے موٹر وے پولیس کے سپردجبکہ گریڈ 20 کے پرویز خان عمرانی کی خدمات ایف آئی اے سے بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں۔
گریڈ 20 کے قمر الزمان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپردکردی گئیں۔ قمر الزمان اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔