حج آپریشن کب سےشروع ہوگا؟

May 03, 2024 | 13:22 PM

ایک نیوز: عازمین حج کولےکرپہلی پرواز9مئی کوروانہ ہوگی۔
ترجمان مذہبی امورکےمطابق حج کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ اتریں گی، 24مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے ۔
ترجمان مذہبی امورکاکہناہےکہ پہلےروزاسلام آباد سے تین پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہونگے ،کراچی سےدوپروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے ،لاہور سے تین پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہونگے، ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازم کرام سفر حج کا آغاز کریں گے۔ سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے ،کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی۔ سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی 259 حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے ۔

ترجمان کاکہناہےکہ حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

مزیدخبریں