ایک نیوز:غزہ میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیرِ نو میں 80 سال لگ سکتے،اقوام متحدہ نےرپورٹ جاری کردی۔
اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام کی اس جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے تباہ حال مکانات کی تعمیر ِنو میں 80 برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غزہ کے لوگوں کو رہائش مہیا کرنے کےلئے 40 ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔
یادرہےکہ گزشتہ سال 7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہے،جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔