جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کافیصلہ نہ ہوسکا

May 03, 2024 | 12:50 PM

ایک نیوز: جوڈیشل کمیشن رولزمیں ترمیم کےبارےمیں اجلاس فیصلہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کےمطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کے حوالے سے اجلاس ختم ہوگیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا۔

جوڈیشل کمیشن کااجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحیی آفریدی شریک ہوئے ، اجلاس میں چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک بھی اجلاس میں موجود تھے ۔
ذرائع کےمطابق جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا، رولز کی منظوری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیاگیا۔    

مزیدخبریں