ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےڈبلیوایچ اوکی ریجنل ڈائریکٹر برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حنان بلخی نے ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر حنان بلخی نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ڈبلیو ایچ او ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر بلخی کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر خصوصی طور پر عوام میں انفیکشن کنٹرول کے حوالے سے ڈاکٹر حنان بلخی کی خدمات کو سراہا۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ بیماریوں سے بچاؤ اورعلاج کے لیے ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مکمل تعاون اور معاونت کی جائے گی۔ صحت کے شعبے میں اولین ترجیح ہے۔ دیہی عوام کیلئے 32 فیلڈ ہسپتالوں فنکشنل کر دیئے ہیں۔ پانچ سال کے اندر ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا نے کا ہدف پورا کرینگے ۔
ڈاکٹر حنان بلخی کاکہناتھاکہ دور دراز علاقوں میں آباد افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات ضروری ہیں۔ قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال میں صحت کی بروقت سہولیات فراہم کرنے میں ڈبلیو ایچ او تعاون فراہم کرے گا۔