سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلیں سماعت کیلئےمقرر

 سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلیں سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: Appeals for specific seats of Sunni Union Council scheduled for hearing

ایک نیوز: سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئےمقررکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کیلئےاپیلیں سماعت کیلئے بنچ تشکیل دےدیاگیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 8 مئی کو اپیلوں پر سماعت کریگا، جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہے۔
رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
 سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کیں ۔اسپیکر خیبرپختونخوانے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔