پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کا راج،وزیرداخلہ نےبڑاحکم دیدیا

May 03, 2024 | 11:53 AM

ایک نیوز: پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹ مافیا کے راج کےخلاف وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر لاہور ریجن خالد عباس کی قیادت میں آپریشن کیاگیا۔

 ڈائریکٹر لاہور ریجن خالد عباس کاکہناہےکہ ایجنٹوں کیخلاف آپریشن لاہور ریجن قصور اور شیخوپورہ میں کیاگیا ۔ لاہور میں گارڈن ٹاون ، شادمان اور شاہدرہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر سے متعدد ایجنٹوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ محکمہ بلدیہ کا عملہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر رکھے ایجنٹوں کے دفاترمسمار کرنے لگا۔    

مزیدخبریں