ایک نیوز:آزادی صحافت کےعالمی دن پرصدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےدنیا بھر میں سچائی کی جنگ لڑنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ ہمیں صحافت کوڈر ،خوف سے پاک ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، صحافیوں کی سیکیورٹی اورسلامتی کےلیے موثر اقدامات ضروری ہیں،پاکستان کاآئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے،صحافی اخلاقیات کی پابندی کرے۔
صدرمملکت کامزیدکہناتھاکہ میڈیا کوجعلی خبروں کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، میڈیا عالمی تشویش کےمسائل پربیداری کیلئے تعمیری کرداد ادا کرے، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے بچانے میں میڈیا کاکردار اہم ہے۔
وزیراعظم
آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہبازشریف نےاپنےپیغام میں صحافیوں اورمیڈیاورکز کوسلام ، حریت فکر کے محافظوں کوخراج تحسین پیش کیا ۔
شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ غزہ میں جاں قر بان کرنے والے مردوخواتین صحافی انسانیت کے ہیرو ہیں، جبر سےلڑنا اورسچائی کوسامنے ہی اس دن کاپیغام ہے، صحافت اوراظہارآزادی جمہوریت کی بنیادہے،میڈیا اورتمام فریقین کودرست اطلاعات کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے، صحافت اورمیڈیا آزادی جمیوریت کی بنیاد ہے۔ میڈیا اوراظہار آزادی پرپختہ یقین رکھتے ہی،میڈیا انڈسٹری کی بہتری کےلیے بھرپورکرداراداکریں گے۔