ایک نیوز:چلاس میں بس گہری کھائی میں گرنےسے20افرادجاں بحق جبکہ متعددمسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق شاہراہ قراقرم گونر فارم کی حدود میں راولپنڈی سے گلگت آنے والی مسافر بس گہرئی کھائی میں گرنے سے 15 افراد جان کی بازی ہارگئے،حادثےمیں متعددمسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کو ریجنل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کیلئے خون کی اپیل کی جا رہی ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کاکہناہےکہ بس کو حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا ۔ بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔ افسوس ناک حادثے میں اب تک 15 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں ۔ 22 زخمی مسافروں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ اور ریسکیو کو ہدایت کی ہے زخمیوں کی بروقت طبی امداد کرے ۔ چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی۔ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس میں 35 مسافر سوار تھے ۔