نیول چیف ایڈمرل نویداشرف کی چینی بحریہ کےکمانڈرایڈمرل سےملاقات

نیول چیف ایڈمرل نویداشرف کی چینی بحریہ کےکمانڈرایڈمرل سےملاقات
کیپشن: Naval Chief Admiral Navidashraf meeting with Admiral Commander of Chinese Navy

ایک نیوز:چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نےچین کی بحریہ کےکمانڈرایڈمرل ہوژونگ منگ سےملاقات کی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کےمطابق سربراہ پاک بحریہ نے چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا ،نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔