تیز ترین انسان نما روبوٹ بھی تیار

May 03, 2024 | 01:04 AM

ویب ڈیسک:چین کی ایک کمپنی نے دنیا کا تیز ترین انسان نما روبوٹ تیار کرلیا۔
مگر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ابھی وہ ہمیں شکست دینے کے قابل نہیں ہوا، کم از کم ابھی ایسا کوئی خطرہ نہیں۔
اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس یونی ٹری ایچ 1 ایوولیشن ورژن 3.0 نامی یہ روبوٹ 7.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے جو موجودہ عہد کے دیگر روبوٹس کے مقابلے میں متاثر کن رفتار ہے۔
یہ روبوٹ دوڑنے، چھلانگ لگانے، سیڑھیاں چڑھنے، سامان اٹھانے اور رقص جیسی سرگرمیاں کر سکتا ہے۔
5 فٹ 11 انچ لمبے اس روبوٹ کا وزن 50 کلو گرام سے بھی کم ہے۔اسے تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ انسانوں جتنا اچھل سکتا ہے اور 30 کلو گرام تک وزنی چیزیں اٹھا سکتا ہے۔اسی طرح یہ اپنا توازن برقرار بھی رکھ سکتا ہے اور دھکا دیے جانے پر خود کو سنبھال لیتا ہے۔اس کے سر میں نصب کیمروں اور دیگر سنسرز کی بدولت یہ دنیا میں گھومنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

مزیدخبریں