ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد
کیپشن: ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ویب ڈیسک:غزہ میں جنگ کی حمایت پر اسران نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔
 رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی  و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ  کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر  جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔
جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج  کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز  ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں  موجود  برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔
اس کے علاوہ ایران  نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور  شیورون اور  برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور  رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔