ایک نیوز:برطانیہ میں غیرقانونی آنے والوں کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کو سمندر کے راستے 700 سے زائد تارکین وطن برطانیہ پہنچے۔
ہوم آفس کے مطابق 14 کشتیوں کے ذریعے 711 افراد برطانیہ آئے، ایک کشتی پر اوسطاً 51 افراد سوار تھے۔
رواں برس سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 278 تک جاپہنچی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال اسی دوران برطانیہ آنے والے تارکین وطن سے 34 فیصد زیادہ ہے۔
سال 2023 میں جنوری سے اپریل تک 6 ہزار 192 جبکہ 2022 میں اس عرصے کے دوران 6 ہزار 945 تارکین وطن سمندر کے راستے برطانیہ پہنچے تھے۔
رواں سال سمندر کے راستے برطانیہ آنے والے تارکین وطن افراد میں سب سے زیادہ ویتنام کے افراد شامل ہیں۔
برطانیہ میں غیرقانونی آنے والوں کی تعداد میں اضافہ
May 03, 2024 | 00:10 AM