ویب ڈیسک:چین میں شدید بارشوں کے دوران ایکسپریس وے کا ایک حصہ گرنے سے 36افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں پیش آیا جہاں ایکسپریس وے کا 18 میٹر کا حصہ ٹوٹنے سے 23 گاڑیاں نیچے گرگئیں۔
حادثے کے بعد سامنے آنے والی فوٹیج ایکسپریس وے کے گرنے کے فوراً بعد لی گئی ہے جس میں سڑک کے نیچے سے شعلے اور سیاہ دھواں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔