ایک نیوز: تنطیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے چیف جسٹس سے گزارش کی ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو ریگیولیٹ کرنے کی کوشش کو خدارا سبوتاژ نہ کریں، دور اندیشی کاثبوت دیجئے۔
مفتی منیب الرحمان کاکہنا ہے کہ آپ 16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، از خود نوٹس، سپریم کورٹ کے بینچوں کی تشکیل کا اختیار سینیئر جج صاحبان کی سہ رکنی کمیٹی کو تفویض ہونے کی صورت میں آپ کے بعد آنیوالوں پر بھی لاگو ہوگا۔
تنطیم وفاق المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کامزید کہنا تھا کہ یہ آپ کا ذاتی مسئلہ نہیں، عدلیہ کے ادارے میں توازن رکھنے کا مسئلہ ہے۔